تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:0

مصری صدر نے سبکدوش اٹارنی جنرل کو عدلیہ کے احتجاج پر بحال کر دیا

جیو نیوز - قاہرہ… مصری صدر محمد مرسی نے سبکدوش اٹارنی جنرل عبدالمجید محمود کو عدلیہ کے شدید احتجاج کے بعدان کے عہدے پر بحال کر دیا ۔ اس طرح وہ بحران ٹل گیا ہے کہ جو گزشتہ روز صدر مرسی کی جانب سے انہیں اٹارنی جنرل کے عہدے سے ہٹا کر ویٹی کن میں سفیر مقرر کر دیاتھا۔ مصرکے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ایک بیان میں بتایا کہ "صدر مرسی اور عبدالمجید محمود نے ہفتے کے روز ملاقات کی۔" انہوں نے بتایا کہ عبدالمجید محمود کی بطور ویٹی کن سفیر تقرری دراصل ایک غلط فہمی کا نتیجہ تھی، جو ملاقات کے بعد ختم ہو گئی۔مصری صدر نے جمعرات کے روز اٹارنی جنرل ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا، تاہم اٹارنی جنرل نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے عہدے پر کام کروں گا۔ قانون کے مطابق جوڈیشل باڈی کو انتظامی اتھارٹی اپنے عہدے سے ہٹا نہیں سکتی۔یاد رہے کہ مصر ی عدلیہ نے سابق صدر حسنی مبارک کے آخری دنوں التحریر چوک پر جمع مظاہرین پر حکومت کے حامی غنڈوں کے ہاتھوں متعدد مظاہریں کی ہلاکت کیس میں سب غنڈوں کو نا کافی شہادتوں کی وجہ سے بری کردیا تھا۔مذکورہ حکم کے بعد پورے مصر میں ھنگامے پھوٹ پڑے اور مظاہرین نے اٹارنی جنرل کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.