14 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:28
ترکی کے مسافرطیاروں پرشام کی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی
اے آر وائی - شام نے ترکی کے مسافرطیاروں پر فضائی حدود کے استعمال پر پابندی لگا دی۔ ترک فضائیہ نے شام کے کارگو طیارے کو تلاشی کےلیے زبردستی انقرہ اتارا تھا اور کئی گھنٹے بعد اسے اڑان بھرنے کی اجازت دی تھی۔
شام نے بھی ردعمل کااظہار کیا ہے اور ترکی کے مسافر طیاروں کو فضائی حدود استعمال کرنے سے منع کردیا ہے۔