تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:45

لخدربراہیمی تہران پہنچ گئے،شام کےبحران پربات چیت کریں گے

اے آر وائی - شام کیلیے اقوام متحدہ کے سفیر برائے امن لخدر براہیمی ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی سے شام کے بحران پر بات چیت کیلیے تہران پہنچ گئے۔



تہران میں لخدر براہیمی نے کہا شام میں جاری بحران کو پرامن طریقے سے حل ہونا چاہیے،اقوام متحدہ اور عرب لیگ شام کے مسئلے کے حل کے لیے کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، لخدر براہیمی نے شام میں تمام گروپوں کو ہتھیاروں کے نقل و حمل روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔



ایران ان کے ساتھ امن کے قیام کی کوششوں میں ان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار تھا اور دوبارہ اس خواہش کا اظہپار کیا ہے کہ انتخابات یا اصلاحات سے قبل پرتشدد کارروائیوں کا فوری خاتمہ ضروری ہے، شام کے لیے اقوام متحدہ کے سفیر برائے امن لخدر براہیمی نے ترکی کے دارالحکومت استنبول میں صدر عبداللہ گل، وزیر خارجہ احمد داؤد گل اور شامی اپوزیشن کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.