تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 0:45

ترکی نے اپنی فضائی حدود میں شامی طیاروں کے داخلے پر پابندی لگادی

جیو نیوز - انقرہ … ترکی نے اپنی فضائی حدود میں شام کے تمام طیاروں کے داخلے پر پابندی لگادی۔ ترک وزیر خارجہ کی جانب سے اعلان میں کہا گیا ہے کہ شامی طیاروں کی ترکی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ پہلے یہ فیصلہ صرف شامی فوجی طیاروں کیلئے کیا گیا تھا جبکہ اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ترکی اپنی فضائی حدود میں کوئی بھی شامی طیارہ داخل نہیں ہونے دے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.