14 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:6
دمشق: کار بم دھماکے میں ایک بچی اور دو خواتین سمیت 8 افرادہلاک
جیو نیوز - دمشق …شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب کار بم دھماکے میں ایک بچی اور دو خواتین سمیت 8 شہری ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کار بم دھماکا دمشق اور حمص کو ملانے والی شاہراہ پر واقع قصبے میں ہوا۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد سویلین تھے۔ انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے میں حکومت کے خلاف مظاہرے میں شریک افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ اب تک کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔