تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:3

مونٹی نیگروانتخابات:حکمران جماعت کاکامیابی کا دعویٰ

اے آر وائی - سابق یوگوسلاوی ملک مونٹی نیگرو میں گذشتہ روز ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق حکمران جماعت ڈیمو کریٹک سوشلسٹ پارٹی نے اکثریت حاصل کر لی۔



حکمران جماعت کے رہنما میلو ڈجوکونوک نے دعوی کیا ہے کہ ان کی جماعت نے انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے، میلو ڈجوکونوک کی جماعت ڈیمو کریٹک سوشلسٹ پارٹی تئیس سال سے ملک میں برسراقتدار ہے۔



گذشتہ روز اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے،انہوں نے کہا کہ مونٹی نیگرو اب ایک خوشحال مستقبل کی جانب بڑھ رہا ہے، ایک نان گورنمنٹ الیکشن مانیٹرنگ گروپ کے مطابق چورانوے فیصد گنتی مکمل ہونے کے بعد ڈیمو کریٹک سوشلسٹ پارٹی کے رہنما پچاس سالہ میلو ڈجوکونوک پینتالیس اعشاریہ چھ فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.