15 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:30
مشکل گھڑی میں ملالہ کے خاندان کیساتھ ہیں،برطانیہ
اے آر وائی - برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں ملالہ اور اسکے خاندان کے ساتھ ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی کو برطانیہ کے این ایس ایچ ہسپتال میں اعلی درجے کی طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ ملالہ پر حملے کے بزدلانہ واقعہ پر پاکستانی عوام کے ردعمل اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے ہاتھوں شکست نہیں کھا سکتا۔
ولیم ہیگ نے مزید کہا کہ برطانیہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے انہوں نے ملالہ اور اس کے ساتھ زخمی ہونے والی بچیوں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔