تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:4

برطانیہ آتش زنی، پاکستانی نژاد ماں سمیت 4بچے جاں بحق

اے آر وائی - برطانیہ میں ایک پاکستانی نژاد فیملی کے گھر کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی،جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور اس کے چاربچے جاں بحق ہوگئے۔ آتشزنی کے واقعے میں تین سالہ بچی شدیدزخمی ہوئی ۔۔خاندان کا سربراہ بھی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔



برطانیہ کی کاؤنٹی ایسسکس میں آتش زنی کا اندوہناک واقعہ پیش آیا۔ہارلو میں نامعلوم افراد نے ایک پاکستانی نژاد خاندان کے گھر کو آگ لگادی ۔جس کےنتیجے میں ڈاکٹرصبا عثمانی ان کے دو بیٹے گیارہ سالہ صہیب اور چھ سالہ ریان جاں بحق ہوگئے۔تیرہ سالہ لڑکی حراکی جھلسی ہوئی میت مکان سے نکالی گئی جبکہ نوسالہ منیب اسپتال میں دم توڑگیا۔



خاندان کے سربراہ ڈاکٹرعبدالشکوراورتین سالہ بچی ماہین اسپتال میں زیرعلاج ہیں،جہاں بچی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ آتشزنی کامعلوم ہوتا ہے،ایسسکس کاؤنٹی میں ایسا اندوہناک اس سے پہلے کبھی پیش نہیں آیا۔ پولیس کاکہنا ہےکہ مکان کےقریب سے ایک جلی ہوئی کاربھی ملی ہے جسے بھی آگ لگائی گئی۔



خاندان کےسربراہ ڈاکٹرعبدالشکور نے اپنے خاندان کوبچانے کی آخری حدتک کوشش کی ۔ اس دوران وہ سانس کی نالی میں دھواں بھرجانے سے بے ہوش ہوئے۔فائرفائٹرز نے بتایاکہ آگ نیچے سڑھیوں سے لگی ،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اوپری منزل کو لپیٹ میں لے لیا،ایسا معلوم ہوتاہے کہ تیل چھڑک کرآگ لگائی گئی ہو۔پولیس نے اہل علاقہ سے تحقیقات میں مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.