تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:30

امریکا میں دوسرا صدارتی مباحثہ ہوگا نیویارک میں

اے آر وائی - امریکا میں چھ نومبر کوصدارتی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ مختلف سروے کے مطابق مٹ رومنی کو صدربراک اوباما پر چند ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔



یہ بات تو طے ہوگئی ہے کہ براک اوباما تین اکتوبر کو ڈینور میں ہونے والے پہلے مباحثے میں مٹ رومنی کو شکست نہیں دے سکے اور ان کے حریف کی کارکردگی اس مباحثے میں بلاشبہ شاندار رہی۔ اور سروے کے مطابق رومنی کے گراف میں تین پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور اوباما کی مقبولیت میں کمی ہوئی۔



امریکی عوام نے معیشت کو بہتر کرنے کےلیے پانچ نکات کو پسند کیا ۔ تازہ ترین سروے کے مطابق اوباما کاگراف سینتالیس اعشاریہ تین جبکہ مٹ رومنی کا گراف سینتالیس اعشاریہ چار پر ہے۔ اور آج دونوں امیدواروں کے درمیان دوسری گریٹ ڈی بیٹ نیویارک کے ٹاؤن ہال میں ہوگی۔



ری پبلکن امیدوار مٹ رومنی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کوروکنے کےلیے اوباما کو کڑی محنت کرنا ہوگی۔ اور انہیں معیشت کو بہتر کرنے کےلیے نرم پالیسیاں وضع کرنا ہوں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.