تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:1

بروکلن:فیڈرل ریزرو حملے کاملزم عدالت میں پیش

اے آر وائی - امریکا کے تحقیقاتی ادارے نے فیڈرل ریزرو بینک کی عمارت کو دھماکے سے تباہ کرنے کے الزام میں گرفتار بنگلہ دیشی نوجوان کو بروکلن کی عدالت میں پیش کردیا۔



اکیس سالہ قاضی محمد رضوان الحسن پر الزام ہے کہ اس نے بینک کی عمارت کو چار سو ترپن کلو گرام دھماکہ خیز مواد سے تباہ کرنے کی کوشش کی۔ رضوان جنوری دوہزار بارہ میں امریکا میں داخل ہواتھا اور اس نے متعدد بار حملے کی منصوبہ بندی کی۔



ایف بی آئی کے مطابق اسے ایک خفیہ آپریشن کے ذریعے بدھ کی صبح گرفتار کیاگیا ۔ رضوان متعدد مرتبہ القاعدہ سے رابطے کرچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آئی ایجنٹ اس سے متعلق کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔ ملزم پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والا دھماکاخیز مواد رکھنے اور القاعدہ کو مدد فراہم کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.