19 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:2
گوانتاناموبے جیل اب بھی بند کرنا چاہتا ہوں، صدر براک اوباما
اے آر وائی - امریکی صدر باراک اوباما نے کیوبا میں امریکا کے زیر انتظام قائم گوانتانامو بے کے حراستی مرکز کو بند کرنے کا وعدہ دہرایا ہے۔ امریکی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا کہ میں اب بھی گوانتا ناموکو بند کرنا چاہتا ہوں لیکن اس کے لئے قانونی ڈھانچہ اور کانگریس کی معاونت درکار ہے۔
دوہزار آٹھ کی انتخابی مہم کے دوران صدر اوباما نے صدر بننے کی صورت میں گونتاناموبے جیل بند کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ گوانتانامو بے کا حراستی کیمپ نائن الیون حملے کے بعد قائم کیا گیا تھا۔ اس میں تقریباً ایک سو ستر قیدی موجود ہیں جن پر برسوں سے فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔