تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:50

بھارتی طیارے میں مسافروں کی ہنگامہ آرائی

اے آر وائی - بھارت میں طیارے میں مسافروں کی ہنگامہ آرائی کے بعد پائلٹ نے خطرے کا الارم بجا دیا جس کے بعد ائرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کوچی سے دبئی جانے والے طیارے کے مسافرفلائٹ میں ہونے والی دو گھنٹے کی تاخیر سے مشتعل ہو گئے اورہنگامی آرائی شروع کر دی۔



متعدد مسافروں نے کاک پٹ میں گھسنے کی کوشش کی جس پر پائلٹ نے گھبرا کر ہائی جیکنگ کے خطرے کا الارم بجادیا۔اطلاعات کے مطابق دو سو سے زائد مسافرچھ گھنٹے سے طیارے میں موجود پرواز کے اڑنے کا انتظار کر رہے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.