تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:51

افغانستان میں بم دھماکہ،18افراد ہلاک

اے آر وائی - افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے اٹھارہ افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ بلخ صوبے کے دولت آباد ضلع میں اس وقت پیش آیا جب باراتیوں کو لے جانے والی بس سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔ مسافروں میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے۔



حکام نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.