23 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:1
بھارتی وزیرداخلہ نے اجمل قصاب کی رحم کی اپیل مسترد کر دی
اے آر وائی - بھارتی وزیر داخلہ نے ممبئی حملوں کے واحد زندہ بچ جانے والے حملہ آور اجمل قصاب کی رحم کی اپیل مسترد کر دی اور سفارشات ایوان صدر کو بھیج دیں ۔ اجمل قصاب کو ممبئی کے اہم ہوٹل ، یہودی مرکز ، اسپتال اور ریلوے اسٹیشن پر حملے کے الزام میں چھ مئی دو ہزار دس کو مقامی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی ۔ ممبئی حملوں میں ایک سو چھیاسٹھ افراد مارے گئے تھے ۔
گزشتہ برس اکیس فروری کو ہائی کورٹ نے بھی اس سزا کی توثیق کر دی ۔اگست دو ہزار بارہ کو سپریم کورت نے بھی اجمل قصاب کی سزا ئے موت برقرار رکھی ۔اٹھارہ ستمبر کو اجمل قصاب نے بھارتی صدرپرناب مکھر جی سے رحم کی اپیل کی تھی ۔ بھارتی وزیر داخلہ نے قصاب کی رحم سے متعلق اپیل مسترد کر دی ہے اور اس حوالے سے سفارشات ایوان صدر کو بھیج دی ہیں ۔