تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:19

امریکا: اوباما اور رومنی کے درمیان مباحثوں کا سلسلہ ختم

اے آر وائی - امریکا میں صدر اوباما اور ان کے حریف میٹ رومنی کے درمیان مباحثوں کا سلسلہ آج ختم ہوگیا۔ صدارتی انتخاب کے لئے پولنگ چھ نومبر کو ہوگی۔ دونوں حریفوں کے درمیان پہلا مباحثہ بدھ تین اکتوبر کو ڈینور کی یونیورسٹی میں ہوا جس میں مٹ رومنی نے امریکا کے داخلی مسائل اور ان کے حل پر بات کی جبکہ براک اوباما نے اپنی حکومت کے اقدامات اور مستقبل کے ں سے آگاہ کیا۔ عوامی آراء کے مطابق پہلے مباحثے میں مٹ رومنی نے براک اوباما پر سبقت حاصل کی۔



دوسرا مباحثہ منگل سولہ اکتوبر کو ہافسٹرا یونیورسٹی نیو یارک میں ہوا جسے ٹاؤن میٹنگ فارمیٹ میں کیا گیا۔ اس مباحثے میں داخلی اور خارجی امور پر بحث ہوئی، دوسرے مباحثے میں امریکی صدر نے حریف پر تینتیس کے مقابلے میں اڑتالیس فیصد عوام کو رام کیا تھا۔



تیسرے اور آخری مباحثے میں امریکا کی خار جہ پالیسی، مشرق وسطی، پاکستان اور افغانستان پر بحث کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.