23 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:29
ملالہ پر حملہ دہشت گردوں کا کھلا اعلان ہے، مارک ٹونر
اے آر وائی - امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ ملالہ پر حملہ پاکستان کے عوام کےلئے دہشتگردوں کا کھلا اعلان ہے کہ وہ بچیوں کو تعلیم سے دور رکھنا چاہتے ہیں ۔ واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی ترجمان کا کہنا تھا امریکا ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ شائع ہونے تک اس پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔ اب تک ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹس کے مندرجات صرف میڈیا نے جاری کئے ہیں اور وہ رپورٹ کی حتمی اشاعت تک اس پر تبصرہ نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا امریکا کہہ چکا ہے کہ وہ اسامہ اور اس کے نیٹ ورک کے حوالے سے پاکستان کو مطلوب معلومات فراہم کرے گا، امریکی اور پاکستان عوام کو ایبٹ آباد کمیشن کے رپورٹ سے آگاہ ہونا ضروری ہے۔