تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:18

غزہ پر اسرائیل کا فضائی حملہ ، 3فلسطینی جاں بحق

اے آر وائی - اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں فضائی حملہ کر کے تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔



اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ اس کے جیٹ طیاروں نے غزہ میں حماس کے ایک راکٹ لانچنگ پیڈ کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے اسرائیل کی حدود میں راکٹ داغے جانے کی تیاری کی جا رہی تھی ۔ حماس نے اسرائیلی حملے میں اپنے تین کارکنوں کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔



اسرائیل نے غزہ پرحملہ اس موقع پر کیا ہے جب امیر قطر غزہ کا دورہ کرنے والے ہیں، ۔۔ قطر کے امیر پہلے غیر ملکی سربراہ ہوں گے جو غزہ پر حماس کے اقتدار کے بعد یہاں کا دورہ کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.