تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:11

دس نومبر کو ملالہ ڈے منایا جائے،گورڈن براؤن

اے آر وائی - سابق برطانوی وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے گلوبل تعلیم کے خصوصی نمائندے گورڈن براؤن نے دس نومبر کو ملالہ ڈے منانے کا اعلان کیا ہے۔



ایک بیان میں گورڈن براؤن نے کہا کہ میں ملالہ ہوں اب صرف الفاظ نہیں رہے بلکہ تعلیم کے فروغ کے لئے ایک نعرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دس نومبر کو ملالہ ڈے منانے کا مقصد بتیس ملین لڑکیوں کے تعلیم کے حق کو اجاگر کرنا ہے۔



براؤن کا کہنا تھا وہ آئندہ ماہ دورہ پاکستان میں صدر آصف زرداری کو تجویز پیش کریں گے جس میں پاکستان میں لڑکیوں کو محفوظ تعلیم دینے کے لئے پالیسی بنانے کی درخواست کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.