25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:23
شامی فوج کاعید الاضحیٰ کے دوران جنگ بندی کا اعلان
اے آر وائی - شامی فوج نے عید الاضحیٰ کے دوران جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے اور باغیوں سے عمل درآمد کا کہا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شامی فوج نے یقین دھانی کرائی ہے کہ مسلمانوں کے مقدس مذہبی تہوار عید الاضحیٰ کی چار چھٹیوں کے دوران کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی جائے گی تاہم باغیوں اور بیرون سرحد دراندازی پر بھرپور جوابی کاروائی کی جائے گی۔
شامی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ باغی اعلان پر عمل درآمد کریں اور کسی بھی قسم کی جارحیت سے گریز کریں۔ شام میں امن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ لکھدار برھمی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کا اعلان شام میں مستقل امن کے لئے فائدہ مند ہوگا اور انیس ماہ سے جاری جنگ روکنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔