تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:49

میانمار میں مذہبی فسادات، 56 افراد ہلاک، 2 ہزار مکانات نذر آتش

جیو نیوز - ینگون … میانمار میں مذہبی فسادات دوبارہ پھوٹ پڑے ہیں، کشیدہ علاقوں میں 4 روز کے دوران 56 افراد ہلاک جبکہ 2ہزار سے زائد مکانات کو آگ لگادی گئی ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق 21 اکتوبر کے بعد سے ایک بار پھر فسادات شروع ہوگئے ہیں، حالیہ جھڑپوں میں مسلمانوں سمیت 56 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ راکھین کے رہائشیوں کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ستوے شہر کے اسپتال میں درجنوں زخمی زیر علاج ہیں جبکہ صورتحال قابو میں کرنے کیلئے سیکیورٹی فورسز کو متاثرہ علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.