25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 21:50
شامی فوج نے عید الاضحی پر عارضی جنگ بندی کا اعلان کردیا
جیو نیوز - دمشق … شامی فوج نے عید الاضحی پر عارضی جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ سے پیر تک مخالفین کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے۔ شامی فوج نے عید الاضحی کے موقع پر مخالفین کے خلاف عارضی جنگ بندی کا اعلان کردیا۔ شامی فوج کا کہنا ہے کہ جمعہ سے پیر تک حکومت مخالفین کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی، تاہم جنگی بندی کے دوران مخالفین کے حملے اور بمباری کا جواب دینے کا حق حاصل ہے۔