26 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:34
سعودی عرب، امریکا اور خلیجی ریاستوں میں عید منائی گئی
اے آر وائی - سعودی عرب، خلیجی ملکوں، امریکا ، یورپ اور مشرق بعید میں آج عیدالاضحیٰ روایتی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ سعودی عرب کےعلاوہ خلیجی ممالک،تھائی لینڈ، برطانیہ اور کئی یورپی ریاستوں اور امریکا میں بھی عیدالاضحیٰ جوش وخروش سے منائی جا رہی ہے۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی سمیت سعودی عرب کی مساجد میں نمازعیدکے روح پرور اجتماع ہوئے جس میں بڑی تعداد میں لو گ شریک ہوئے۔ فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں موسلادھار بارش کے باوجود نماز عید کے اجتماع میں ایک ہزار سے زائد افراد شریک تھے۔
برطانیہ میں پندرہ سو سے زائد مقامات پرعید کے اجتماعات منقعد ہوئے۔ فرانس میں پیرس کی مرکزی مسجد میں نماز عید ادا کی گئی۔ شام میں باغیوں نے عید کے موقع پرچار روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کل عید منائی جائے گی۔