تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:43

امریکی انتخابات: اوباما اور مشعل اوباما نے ووٹ ڈالے

اے آر وائی - امریکا میں صدارتی انتخابات چھ نومبر کو ہوں گے۔قبل از انتخابات میں امریکی صدر براک اوباما اور خاتون اول مشعل اوباما نے ووٹ ڈالے ۔ انتخابی مہم کے دوران صدر اوباما اور مشعل اوباما اپنے آبائی شہر شکاگو میں ہیں۔ اوباما نے اہلیہ کے ہمراہ شکاگو کے مارٹن لوتھر کنگ کمیونٹی سینٹر میں قائم پولنگ اسٹیشن میں اپنا قبل ازانتخابات ووٹ ڈالا۔



الیکشن کمیشن نے امریکا کی کئی ریاستوں میں قبل ازانتخابات ووٹ ڈالنے کی اجازت دی تھی۔اٹھارہ فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔ جن میں سے پچپن فیصد نے اوباما اور چالیس فیصد نے رومنی کے حق میں فیصلہ دیا۔ انتیس فیصد عوام ای میل کے ذریعے یا خود جا کر قبل از پولنگ ووٹ ڈال دیں گے۔



اکتیس فیصد امریکی چھ نومبر کو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اوباما پہلے امریکی صدر ہیں جنھوں نے قبل از انتکابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.