26 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:51
میانمار میں جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 100 ہوگئی
جیو نیوز - برما…میانمار کی ریاست ریھان میں اتوار سے شروع ہونے والی جھڑپوں میں 100افراد ہلاک ہو گئے۔ فسادات کے باعث برمی مسلمانوں نے عید الاضحٰی نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اقوام متحدہ نے میانمار میں فسادات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ریاست رکھان کے سرکاری ترجمان نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ اتوار سے شروع ہونیوالی جھڑپوں میں اب تک 100افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اس دوران ایک ہزار گھر بھی جلا دیے گئے۔تشددکے واقعات کے بعد من بیا اور مرای او نامی قصبوں میں کرفیو لگا دیا گیا ہے۔برطانوی میڈیاکے مطابق کشیدہ حالات کی وجہ سے برمی مسلمانوں نے عید الاضحٰی نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔