26 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:0
اقوام متحدہ ڈرون حملوں میں شہری ہلاکتوں کی تحقیقات کریگا
اے آر وائی - اقوام متحدہ ڈرون حملوں میں ہونے والی شہری ہلاکتوں کی تحقیقات کرے گا۔ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے بین ایمرسن کے مطابق ڈرون حملوں کی قانونی حیثیت اور ان حملوں میں ہونے والی شہری ہلاکتوں کے بارے میں تحقیقات کے لئے جینیوا میں خصوصی تحقیقاتی یونٹ قائم کیا جائے گا۔ یونٹ دہشت گردی کے خلاف ٹارگٹیڈ آپریشن کے دوران شہریوں کی ہلاکتوں کی چھان بین بھی کرے گا۔
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کا کہنا تھا اگر ڈرون حملوں میں شہری ہلاکتیں ثابت ہو جائیں جو اسے جنگی جرائم میں شمار کیا جانا چاہیے۔ عالمی برادری کو ڈرون حملوں میں شہری ہلاکتوں پر سنجیدہ ہونا ہو گا تاکہ حملے کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔
ڈرون حملوں کی تحقیقات کا یونٹ آئندہ سال کے شروع میں کام کرنا شروع کر دے گا۔ جس کے تحت ڈرون حملے کرنیوالے ملک سے جواب طلب کیا جائے گا۔ اسی طرح جس سرزمین پر ڈرون حملے ہوں گے وہاں کی حکومت سے بھی وضاحت مانگی جائے گی۔