26 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:20
مشعل اوباما شوہرکی انتخابی مہم کے لئے گھر گھر پہنچ گئیں
اے آر وائی - امریکی خاتون اول مشعل اوباما شوہر کی انتخابی مہم کے لئے گھر گھر پہنچ گئیں۔ باراک اوباما کی انتخابی مہم میں جیتنے کے لئے ہر جتن کیا جارہا ہے ۔اوباما نے گلوکاروں کو مہم میں شامل کیا تو ان کی بیگم مشعل اوباما گھر گھر پہنچ کر ووٹرز کو جگا رہی ہیں۔
امریکی لیٹ نائیٹ ٹی وی شو کے ہوسٹ کےساتھ بھی کچھ ایسا ہی کیا۔ ٹاک شو میں شامل ہونے سے پہلے مشعل نے سوتے ہوئے امریکی اینکر کو بھونپو کی آواز سے جگایا۔ اور زور زور سے کہتی رہیں،جاگو جاگو۔ الیکشن ٹائم ہوگیا ۔