تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:54

بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

جیو نیوز - نئی دہلی … بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2 دن بعد کابینہ میں ردوبدل کیا جائے گا، جس میں کئی وزراء کو فارغ اور وزارتوں میں رد و بدل کا امکان ہے ۔ اس سے قبل ہی کرناٹک سے تعلق رکھنے والے سیاست دان ایس ایم کرشنا مستعفی ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ پارٹی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ بھارتی وزیر خارجہ کے عہدے کیلئے سلمان خورشید، کمل ناتھ، امبیکا سونی اور آنند شرما کے نام زیر غور ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.