تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:59

میانمار:مسلم کش فسادات میں 100افراد ہلاک

اے آر وائی - میانمارمیں مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے۔ریاست رکھان میں ہونے والے مسلم کش فسادات میں سو سے زائد مسلمانوں کو ہلاک کردیا گیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔



میانمار میں حکام کا کہنا ہے کہ ریاست ركھان میں اتوار سے شروع ہونے والے فسادات میں اب تک سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہلاک افراد مسلمان ہیں۔ ان میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ دو قصبوں میں رات کے وقت کرفیو ہونے کے باوجود پرتشدد واقعات ہوئے کا سلسلہ جاری ہے۔



ركھان میں جون میں شروع ہونے والے فسادات اور ہلاکتوں کے بعد ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا تھا۔ حالیہ ہلاکتیں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد پہلا سنگین ترین واقعہ ہیں۔ حالیہ فسادات میں ایک ہزار گھر بھی جلا دیے گئے۔ من بیا اور مراك او نامی قصبوں میں پولیس کو تعینات کرنے کی بعد کرفیو بھی لگا دیا گیا ہے۔ میانمار کی حکومت پہلے ہی اقوام متحدہ کی جانب سے فسادات کی تحقیقات کا مطالبہ مسترد کرچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.