27 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:58
امریکی میڈیا : رومنی کو صدر براک اوباما پر برتری
اے آر وائی - امریکا صدارتی انتخابات میں دس روز رہ گئے ہیں، ری پبلکن اور ڈیموکریٹک امیدواروں کے درمیان سبقت لے جانے کی کوششیں جاری ہیں، امریکی میڈیا کے مطابق رومنی کو صدر براک اوباما پر برتری ہے۔
تازہ آن لائن ٹریکنگ پول کے تحت ریپبلیکن امیدوار مٹ رومنی کو سینتالیس فیصد امریکی عوام پسند کرتے ہیں جبکہ ان کے حریف امریکی صدر بارک اوبامہ کو چھیالیس فیصد امریکی عوام کی تائید حاصل ہے۔واشنگٹن پوسٹ ۔اے بی سی نیوز کے سروے کے مطابق مٹ رومنی کاگراف پچاس جبکہ اوباما کو سینتالیس فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے۔