تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:23

مناسک حج:حجاج کا شیطان کو کنکریاں مارنے کا عمل جاری

اے آر وائی - حجاز مقدس میں لاکھوں مسلمان فریضہ حج پورا کرنے کیلئے مناسک کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔ حجاج کرام شیطان کو کنکریاں مارنے کا رکن ادا کررہے ہیں۔



دنیا بھر سے آئے لاکھوں حجاج مناسک حج میں مصروف ہیں۔ سعودی عرب میں آج عید الاضحٰی کا دوسرا دن ہے۔ حجاج بڑی عید کی مبارکباد کے ساتھ جمرات میں تینوں شیطانوں کو کنکریاں مار رہے ہیں۔ رمی کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہے گا۔ حجاج کرام اُسی روز مغرب سے پہلے طواف وداع کے ساتھ مناسک حج مکمل کرلیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.