28 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:10
اوباما اوررومنی کے ایک دوسرے پر حملے،ڈیموکریٹک حاوی
اے آر وائی - امریکا میں صدارتی انتخابات چھ نومبر کو ہونے جارہے ہیں۔ ری پبلکن اور ڈیموکریٹک امیدواروں کے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں۔ امریکی صدربراک اوباما اور مٹ رومنی انتخابی مہم کے دوران ایک دوسرے پر کڑی تنقید کررہے ہیں۔
امریکی صدر نے نیوہیمشائر میں جلسے سے خطاب کےدوران کہا کہ سابق گورنر مٹ رومنی انتخابات کے ایجنڈے میں بھی پرانی پالیسیاں پیش کررہے ہیں۔ وہ امریکا کی معیشت کو مزید نقصان پہنچائیں گے۔ مڈل کلاس کو ٹیکس میں چھوٹ کی باتیں محض خام خیالی ہیں۔ جبکہ مٹ رومنی کہتے ہیں کہ امریکا کے صدر نے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا اور وہ برسراقتدار آکر بے روزگاری ختم کرتے ہوئے نوکریوں کے مواقع پیدا کریں گے۔
امریکی صدر براک اوباما کو تازہ ترین ٹریکنگ پول کے مطابق سینتالیس فیصد کے مقابلے میں اننچاس فیصد کی برتری ہے۔