28 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:56
امریکی ریاست ہوائی کے ساحلوں سے سونامی لہریں ٹکراگئیں
جیو نیوز - ہوائی…کینیڈا میں زلزلے کے بعد سونامی امریکی ریاست ہوائی کے ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا ،فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے،غیر ملکی خبر ایجنسی نے پیسیفک سونامی وارننگ سینٹرکے حوالے سے بتایا ہے کہ سونامی سے پیدا ہونے والی پہلی لہر بہت بڑی نہیں تھی تاہم آنے والی مزید لہریں خطرناک ہوسکتی ہیں، جن سے نچلے ساحلی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔