تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:2

بھارت میں نئے وزیرخارجہ کیلئے سلمان خورشید نامزد

جیو نیوز - دہلی…بھارتی وزیر اعظم نے قانون دان سلمان خورشید کو نیا وزیر خارجہ نامزد کر دیا ہے۔سابق وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے سلمان خورشید کو نیا وزیر خارجہ نامزد کر دیا ہے۔ سلمان خورشید انڈین نیشنل کانگریس سے 2009ء کے انتخابات میں لوک سبھا میں منتخب ہوئے۔ وہ کابینہ میں قانون ،انصاف اور اقلیت کے امور کی وزارت سنبھال رہے تھے۔ وزیر اعظم کے ترجمان کے مطابق ان کا عہدہ اب ایشوانی کمار سنبھالیں گے۔ 59 سالہ سلمان خورشید نے اعلیٰ سیاست دان ایس ایم کرشنا کی جگہ سنبھال لی ہے۔ بھارتی کابینہ میں ردوبدل جاری ہے، آج سات نئے ارکان اپنے عہدے سنبھالیں گے۔ گزشتہ روز سات وزراء اپنے عہدوں سے مستعفی ہو چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.