تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:58

حج کاآج آخری دن، حجاج مکہ جاکرطواف زیارہ کریں گے

اے آر وائی - حجاز مقدس میں لاکھوں مسلمان فریضہ حج پورا کرنے کیلئے مناسک کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔ حجاج کرام آج تیسرے روز شیطان کو کنکریاں مارکرمکہ المکرمہ جائیں گے۔ دنیا بھر سے آئے تیس لاکھ سے زائد حجاج مناسک حج میں مصروف ہیں۔



سعودی عرب میں آج عید الاضحٰی کا تیسرادن ہے۔ حجاج بڑی عید کی مبارکباد کے ساتھ جمرات میں تینوں شیطانوں کو کنکریاں مار رہے ہیں۔ رمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔ حجاج کرام مغرب سے پہلے طواف وداع کے ساتھ مناسک حج مکمل کرلیں گے۔اور جو حجاج کرام غروب آفتاب سے پہلے منی نہ چھوڑ سکے وہ اگلے روز پھر رمی جمرات کے بعد مکہ المکرمہ جاسکیں گے ۔ پی آئی اے اکتیس اکتوبر سے پوسٹ حج آپریشن شروع کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.