تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:45

سمندری طوفان سینڈی،الیکشن میں کس کی نیّا ڈوبے گی

اے آر وائی - سمندری طوفان سینڈی نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں بھی ہلچل مچا دی ہے۔ تجزیہ کار کہتے ہیں یہ طوفان باراک اوباما کو لے ڈوبے گا یا رومنی کی فتح کا سبب بنے گا ۔



امریکا صدارتی انتخابات کا طوفان ابھی ساحل تک پہنچا نہ تھا کہ ایک اور سمندری طوفان عالمی طاقت کو اپنے لپیٹ میں لینے کے لئے سامنے آپہنچا۔ طوفان انتخابات سے قبل ہی انتخابی مہم کو متاثر کر کے صدارتی امیدواروں کو پریشانی میں مبتلا کر رہا ہے۔امریکی کے سیاسی تجزیہ کار اس طوفان کو آئندہ صدارتی انتخابات کے لئے بہت اہم قرار دے رہے ہیںٕ ۔



تجزیہ کاروں کے خیال میں طوفان سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والےاقدامات ووٹنگ پر بھی اثر انداز ہونگے ۔ اگر عوام مطمئن ہوئے تو اوباما کا بیڑا پارورنہ مٹ رومنی طوفانی لہروں کے ذریعے وہائٹ ہاؤس تک پہنچ سکتے ہیں۔ صدر اوباما اور ان کے مخالف صدارتی امیدوار مٹ رومنی کو طوفان کے سبب انتخابی مہم کی مصروفیات میں تبدیلیاں کرنا پڑی ہیں۔



مٹ رومنی خراب موسم کی وجہ سے اہم انتخابی ریاست ورجینیا میں طے شدہ تقریب منسوخ کرکے اوہایو جا رہے ہیں۔ صدربراک اوباما نے بھی منگل کو کولوراڈو میں ریلی منسوخ کرکے وائٹ ہاؤس سے طوفان مانیٹرکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



عوامی جائزوں کے مطابق دونوں امیدواروں کے لیے موجودہ صورتحال انتہائی اہم ہے اور دیکھنا یہ ہے کہ اوباما کیسے اس قدرتی آفت سے نمٹتے ہیں اور رومنی اس صورتحال سے کتنا سیاسی فائدہ اٹھاتے ہیں۔ صدر اوباما اس طوفان سے بچ نکلیں گے یا مٹ رومنی کی نیا پار لگے گی یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.