تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:41

سات امریکی صدور کاتعلق اوہایو ریاست سے تھا

اے آر وائی - امریکا کی ریاست اوہائیو میں الیکٹورل ووٹوں کی تعداد اٹھارہ ہے اور سپرپاور کے سابق سات صدور کا تعلق اسی ریاست سے تھا اس لیے اسے ماڈرن مدر آف پریزیڈینٹس یا صدور کی ماں بھی کہا جاتا ہے۔



ریاست اوہائیو نے انیس سو ساٹھ سے اب تک ہارنے والے کسی امیدوار کو ووٹ نہیں دیا۔ اس لیے تمام نظریں اس ریاست پر ہوں گی یہ دیکھنے کے لیے کہ آیا براک اوباما گزشتہ انتخاب میں کم ووٹوں کے فرق سے حاصل کی گئی اپنی برتری قائم رکھ سکیں گے یا نہیں۔ جبکہ دو ہزار دس میں یہاں سے گورنر اور سینیٹ کی سیٹیں جیتنے کے بعد ریپبلکن الیکٹورل کالج کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے پرامید ہوں گے۔



اپنے ہمسایوں مشی گن اور پینسلوینیا کی طرح اوہایو بھی کسی دور میں ایک صنعتی ریاست تھی جو اب پستی کا شکار ہے۔ آج بھی یہ ریاست پراکٹر اینڈ گیمبل اور فائرسٹون ٹائرز جیسی عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کا گھر ہے۔ دو ہزار سات سے نو کے مالی بحران سے یہ ریاست بری طرح متاثر ہوئی تھی اس لیے انتخاب کے دن ووٹ دیتے وقت ووٹروں کے ذہنوں پر معیشت کی صورتحال حاوی ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.