تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 9:33

امریکہ ،طوفان کےباعث زندگی مفلوج،50افرادہلاک

اے آر وائی - مریکا میں سینڈی طوفان سے ہلاک افراد کی تعداد50ہوگئی ہے جبکہ ساڑھے 5 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں،امریکی ریاست فلاڈلفیا سے ٹکرانے کے بعد متعدد ریاستوں کو متاثر کرنے والے طوفان سینڈی نے امریکا میں زبردست تباہی مچادی ہے۔



امریکا میں سینڈی طوفان سے ہلاک افراد کی تعداد50 ہوگئی ہے جبکہ ساڑھے 5 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں،امریکی ریاست فلاڈلفیا سے ٹکرانے کے بعد متعدد ریاستوں کو متاثر کرنے والے طوفان سینڈی نے امریکا میں زبردست تباہی مچادی ہے،امریکا میں سینڈی کے باعث اب تک ساڑھے5 لاکھ افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔



امریکی صدر باراک اوباما نے نیویارک شہرکوآفت زدہ قراردے دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق مختلف ریاستوں میں اب تک 50 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔ میئرنیویارک کے مطابق صرف نیویارک میں 18 افراد ہلاک ہوئے جبکہ شہر میں ہونے والے مختلف واقعات میں ایک بجلی گھر میں دھماکہ، ایک ہسپتال کو خالی کروانا پڑا اور آتشزدگی کے باعث 50 گھر تباہ ہوئےہیں نیویارک یونیورسٹی میڈیکل سینٹرمیں جنریٹر بیک اپ ختم ہونے سے مریضوں کو مختلف جگہوں پر منتقل کرنا شروع کردیا ہے ،ذرائع کے مطابق بجلی کے معاملات کو درست کرنے میں کچھ وقت لگےگا۔



امریکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان سینڈی کے باعث 15 ہزار پروازیں منسوخ کی گئیں اورنیویارک کی بندرگاہیں بند کی گئیں۔قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے والے ماہرین کے مطابق سینڈی سے 20 ارب ڈالر تک نقصان ہوسکتا ہے اور بحالی میں کئی دن لگ سکتےہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.