تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:54

طوفان سے پیدا ہونے والا بحران ابھی ختم نہیں ہوا،باراک اوباما

اے آر وائی - امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ سیلاب کا خدشہ ابھی برقرار ہے اور طوفان کی وجہ سے پیدا ہونے والا بحران بھی ابھی ختم نہیں ہوا۔ واشنگٹن میں ریڈ کراس کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر باراک اوباما کا کہنا تھا کہ طوفان سینڈی ابھی ختم نہیں ہوا ہے اورکچھ شمالی ریاستیں سیلاب اور طوفانی ہواوٴں کا سامنا کرسکتی ہیں۔



اوباما نے کہا کہ انہوں نے مرکزی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ مقامی حکومتوں کے ساتھ مل کر متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے۔ انہوں نے طوفان سے ہلاک ہونے والوں کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ صدراوباما کا کہنا تھا کہ طوفان سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.