1 نومبر 2012
وقت اشاعت: 19:30
ریاض:آئل ٹینکر میں دھماکا، چودہ افراد ہلاک
اے آر وائی - سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فیکٹری کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکے سے چودہ افراد کے ہلاک ہو گئے جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔
سعودی حکام کے مطابق دھماکا پٹرول اسٹیشن کے قریب کھڑے فیول ٹرک کے پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے سے عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ عمارت کے قریب کھڑی گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔
جائے حادثہ پرامدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دھماکے میں ساٹھ افراد زخمی بھی ہوئے۔ دھماکے میں چالیس افراد جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔