1 نومبر 2012
وقت اشاعت: 23:34
امریکی صدر اوباما نےسینڈی طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا
اے آر وائی - امریکی صدر بارک اوباما نے سینڈی طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام تنہا نہیں وہ اور ان کی حکومت عوام کی ہرممکن مدد اور تعاون کیا جائے گا۔ طوفان سے متاثرہ عوام ناموں کا اندراج کرانا شروع کردیں ۔
نیو جرسی میں سمندری طوفان سینڈی سے آنے والی تباہی کا جائزہ لینے کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہ امریکیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے دورے کو انتخابی مہم نہ سمجھا جائے بلکہ وہ اور ان کی انتظامی مشینری عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
بارک اوباما نے امریکی عوام سے کہا کہ جولوگ سمندری طوفان سے متاثر ہوئے ہیں وہ حکومت کے پاس اپنے ناموں کا اندراج کرانا شروع کر دیں۔ صدر اوباما کہ اکہنا تھا کہ ہزارو ں فیلڈ آفیسرز میدان عمل میں موجود ہیں جو امریکی عوام کے دکھ درد کا مداوا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔