2 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:5
سینڈی کے بعدانتخابی دنگل دوبارہ سج گیا،اوباما حاوی
اے آر وائی - سمندری طوفان سینڈی کے جاتے ہی امریکہ میں انتخابی دنگل دوبارہ سج گیا ہے۔ دونوں ہیوی ویٹ انتخابی چیمپیئن پھر میدان میں آ گئے۔ اس دنگل میں امریکا کی آٹھ ریاستیں فیصلہ کن کردار ادا کریں گی جن میں سے پانچ میں اوباما کا پلڑا بھاری ہے۔امریکی صدروسکونسن کیبعد کولراڈوپہنچ گئے۔
امریکا کے صداراتی انتخابات میں اب پانچ دن سے بھی کم کا عرصہ رہ گیا ہے۔ براک اوباما اور مٹ رومنی فیصلہ کن ریاستوں میں اپنے حامی بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ورجینیا میں انتخابی مہم کے سلسلے میں ریپبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار مٹ رومنی نے صدر بارک اوبامہ کی جانب سے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں ان کی اس بات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ سیکریٹری بزنس کے ماتحت ایک نیا محکمہ بنانا چاہتے ہیں۔
مٹ رومنی اپنی انتخابی مہم پیر کی شب ختم کر دیں گے، دوسری جانب امریکی صدر براک اوباما نے رومنی کوکڑی تنقید کانشانہ بنایا اور کہاکہ ان کی جانب سے امریکہ کے لیے کوئی واضح اور بہتر پالیسی تاحال سامنے نظر نہیں آئی، حالانکہ انہوں نے اپنی ساری صلاحیتیں صرف کر دیں۔
اوباما کے حامی ووٹرز نے زور دیا ہے کہ امریکی صدر دوبارہ منتخب ہوکر معیشت کی حالت بہتر بنائیں گے۔۔ فیصلہ کن کردار والی ریاستوں میں پول کے مطابق اوہایو، وسکونسن، لووا، نویڈا اور نیوہمپسفائر میں اوباما کو برتری ہے ، جبکہ فلوریڈا میں رومنی بازی ماررہے ہیں۔ دوسری جانب، ورجینیا، کولراڈو میں دونوں امیدواروں کے مساوی حامی ہیں۔