2 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:58
امریکی صدر اوباما نے کامیابی کے لئے لیا فنکاروں کا سہارا
اے آر وائی - امریکی صدر باراک اوباما نے انتخابات میں کامیابی کے لئے آزمایا ہے نیا حربہ اور اپنے ساتھ فنکاروں کو بھی ملا لیا۔ کہتے ہیں فنکار ہوتے ہیں ملک کی آواز۔ اسی لئے باراک اوباما نے اپنی انتخابی مہم میں لوگوں کے دل جیتنے کے لئے لے لیا ہے سہارا فنکاروں کا ۔
گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ اپنی آواز سے تو دلوں میں گھر کرتی ہی ہیں۔ اب اسی کا استعمال کیا انتخابی مہم میں اور ایک بار پھر اوباما کی خاطر وسکونسن میں بغیر معاوضے کے کنسرٹ کریں گی۔ صرف یہی نہیں سپر اسٹار ایوا اور ڈیو میتھووز اوباما کی حمایت میں لاس اینجلس میں ریلی نکالیں گے اور اس ریلی میں ان کا ساتھ دیں گے ۔
سابق امریکی صدر بل کلنٹن اسپرنگس ٹین بھی اوباما کی خاطر ایک بار پھر کنسرٹ کریں گے۔ الیکشن مہم میں خاتون اول مشعل اوباما بھی پیچھے نہیں۔ وہ شوہر کی کامیابی کے لئے اسٹیو ونڈر اور مارک اینتھونی کے ساتھ فلوریڈا میں ریلی نکالیں گی۔ تجزیہ کار کہتے ہیں فنکاروں کو انتخابی مہم میں استعمال کرنے کا نسخہ اوباما کو کامیابی کی طرف لے جارہا ہے۔