تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:39

امریکی صدارتی انتخابات میں کانٹے کا مقابلہ

اے آر وائی - رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں کانٹے کا مقابلہ ہو گا اور ووٹوں کی بہت تھوڑی لیکن انتہائی اہم تعداد فیصلہ کن کردارادا کرے گی۔ پیو ریسرچ سینٹرکا کہنا ہے کہ امریکی انتخاب ساری دنیا پر اثر انداز ہو گا۔ امریکی میڈیا کے جائزے یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ قصر صدارت تک پہنچنے کے لئے مقابلہ بہت سخت ہے۔ کچھ ریاستوں میں صدر براک اوباما کا پلہ بھاری ہے تو کہیں مٹ رومنی حاوی ہیں۔



ووٹرز انتخابی عمل میں جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں اور اس کا ثبوت مختلف ریاستوں میں ابتدائی ووٹنگ میں ووٹنگ کی شرح ہے۔ نیواڈا میں پچاس فیصد ووٹ ڈالے جا چکے ہیں جبکہ دیگر ریاستوں میں بھی ابتدائی ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اوریگن میں توووٹنگ میں دھاندلی کے الزامات بھی سامنے آ گئے اور وہاں امیدوار ایک دوسرے کے خلاف قانونی ایکشن لینےکے بارے میں صلاح مشورے کررہے یں۔ انتخابی مقبولیت کے حوالے سے امریکی ٹی وی کے سروے کے مطابق اوہائیو میں صدراوباما کو معمولی برتری حاصل ہے۔ انہیں اکاون فیصد کی جبکہ ان کے مخالف مٹ رومنی کو پینتالیس فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔



فلوریڈا میں اوباما کو اننچاس فیصد اور رومنی کو سینتالیس فیصد ووٹرز سپورٹ کر رہے ہیں۔ چار اہم ریاستوں ورجینیا، آئیوا، کولوراڈو اور نیو ہمشائر میں دونوں کے درمیان مقابلہ برابر ہے۔ صدارتی امیدواروں کو کامیابی کے لئے الیکٹرول کالج کے دو سو ستر ووٹ درکار ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.