3 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:20
امریکی صدارتی انتخابات: اوبامہ کو ایک بار پھر جیت کی امید
اے آر وائی - امریکی صدارتی انتخابات کی مہم ہے اپنے عروج پرہے۔ دو ہزار آٹھ میں پہلا سیاہ فارم امریکی صدر کی حیثت سے تاریخ رقم کرنے والے اوبامہ الیکشن میں جیت کے لئے نظر آرہے ہیں پر عزم ۔ اوبامہ ایک ایسا امریکی صدر ہے جس نے اس وقت تاریخ رقم کی ۔ جب چار نومبر دو ہزار آٹھ کو پہلی بار سیاہ فام امریکہ کا صدر منتخب ہوا۔
چوالیسویں سالہ امریکی صدر اوبامہ چار اگست انیس سو اکسٹھ کو ہوائی میں پیدا ہوئے۔ اوبامہ ویسے تو لوگوں کی نظر میں اسٹار ہیں لیکن ان کا اپنا اسٹار لیو ہے جو کردار میں مضبوط چٹان کی طرح ہوتے ہیں۔ اوبامہ کے والد کا تعلق کینیا کے مسلم گھرانے سے تھا جو ہارورڈ کے تعلیم یافتہ ماہر معیشت تھے۔ جب باراک حسین اوبامہ دو سال کے تھے تو والدین میں علیحدگی ہوگئی۔ والدہ کی دوسری شادی کے بعد جکارتہ پہنچے تاہم پھر واپس ہوائی آگئے اور وہیں تعلیم و تربیت پائی۔ ہاورڈ یونیورسٹی سے لاء کی تعلیم حاصل کی۔ شکاگو میں انسانی حقوق کے وکیل کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے۔
دو ہزار چار میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے۔ دو ہزار آٹھ میں جان میکن کو شکست دے کر صدارتی انتخاب میں فاتح رہے۔ اوبامہ کی شہرت کے گراف میں یوں تو اتار چڑھاؤ آتے رہے لیکن اب بھی وہ امریکیوں کے دل میں بستے ہیں جبکہ دوہزار بارہ کے الیکشن میں کامیابی کے لئے پر امید اوبامہ اُسامہ کی ہلاکت کا کارڈ بھی استعمال کررہے ہیں۔ ان کے مدمقابل رومٹ رومنی بھی کچھ کم تیاری کرکے نہیں بیٹھے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس کانٹے کے مقابلے میں چٹان صفت اوبامہ کیااپنے حریف کو مات دے پائیں گے۔