3 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:20
3 روز اوور پاس میں پھنسی رہنے والی بلی کو بچالیا گیا
جیو نیوز - نیویارک … امریکا میں اوور پاس میں پھنس جانے والی بلی کو ریسکیو ورکرز نے بچا لیا اور بلی تھیلے سے باہر آگئی۔ آپ نے یہ جملہ کئی مرتبہ سنا ہوگا، لیکن امریکا میں حقیقتاً ایسا ہی ہوا، ایک بلی ہائی وے کے اوور پاس میں 3 روز تک پھنسی رہی، اب وہ وہاں کیسے پہنچی؟ یہ تو شاید کسی کو نہیں معلوم، لیکن 3 روزبعد جانوروں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والے ایک گروپ کے کارکنوں نے کافی کوششوں کے بعد بلی کو تھیلے میں بند کرلیا اور پھر جب تھیلا کھلا تو اس میں سے سہمی ہوئی بلی باہر آگئی۔