3 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:36
بھوپال : ڈی آئی جی جیل کے گھر پر چھاپہ، اربوں روپے کے زیورات برآمد
جیو نیوز - نئی دہلی … بھارتی ریاست بھوپال میں صوبائی محتسب کے عملے نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات کے گھر پر چھاپہ ما کر اربوں روپے مالیت کے زیورات اور کرنسی اپنے قبضے میں لے لی۔ بھارت کی ریاست بھوپال میں صوبائی محتسب کے اہلکاروں نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات امیش گاندھی کی رہائش گاہ پر چڑھائی کر دی اور اربوں روپے مالیت کے زیورات و کرنسی اپنے قبضے میں لے لئے۔25 رکنی ٹیم نے غیر قانونی طور پر بھاری رقوم رکھنے کی اطلاعات پر ڈی آئی جی اور ان کے بھائی کے گھر پر چھاپہ مارا ۔ دوسری جانب امیش گاندھی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے اور ان کے پاس کوئی غیر قانونی دولت نہیں ہے۔