5 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:16
امریکی صدراوباما کے مٹ رومنی پربرتری کے اشارے
اے آر وائی - اوباما کےجیتنے کےامکانات زیادہ ،امریکی ریسرچ ادارے پیوکے مطابق باراک اوباما کومٹ رومنی پربرتری حاصل ہے۔
امریکی صدرکون بنے گا اس کا فیصلہ توچھ نومبرکو ہونے والے انتخابات میں ہی ہوگالیکن اسے سے قبل ہی مختلف سروےاورپول میں یہ اندازے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ صدارتی کرسی کی زینت کون بنےگا، اسی ضمن میں امریکی ریسرچ ادارے پیونےسروے جاری کیاہے جس کے مطابق باراک اوباماکومٹ رومنی پربرتری حاصل ہے۔
گزشتہ ہفتے تک پیو کے ریسرچ کے مطابق مٹ رومنی اوراوباما دونوں کےجیتنے کےچانسز پینتالیس،پینتالیس فیصد تھے، لیکن اس ہفتے اوباما50فیصد مقبولیت حاصل کرنے کےبعدرومنی سے3فیصد آگےہیں،،برتری کی وجہ اوباماکی سینڈی طوفان کے بعدکی صورت حال کوبہتر انداز میں سنبھالنےکوبتایا جارہاہے۔
دوسری طرف امریکی ویب سائٹ ہفنگٹن پوسٹ کے مطابق اوباما دو سوستتر جبکہ رومنی ایک سو اکیانوے الیکٹورل ووٹ حاصل کرسکتے ہیں۔