5 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:24
امریکی صدر اوباما کا فلوریڈا میں عوام سے خطاب
اے آر وائی - امریکی ریاست فلوریڈا میں صدراوباما نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی موت اورعراق جنگ خاتمہ ہماری کامیابی ہے۔
انہوں نے اپنے مخالف صدارتی امیدوار مٹ رومنی پر الزام عائد کیا کہ رومنی کی پالیسی میں تبدیلی کی کوئی بات نہیں۔ اوباما کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے جوکہااس پرعمل کیا، عوام جانتےہیں تبدیلی کیاہوتی ہے۔ میرے پاس تبدیلی کے منصوبے ہیں۔
معاشی صورت حال پر اوباما کہنا تھا کہ دوبارہ منتخب ہونے کے بعد روزگار کے مواقع پیدا کروں گا جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ القاعدہ منتشر ہوچکی لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔