5 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:34
امریکہ میں حقیقی تبدیلی لائیں گے، مٹ رومنی
اے آر وائی - امریکا میں ریپلکن کے صدارتی امیدوار مٹ رومنی نے کہا ہے کہ اگر وہ صدر بن گئے تو ملک میں حقیقی تبدیلی لائیں گے ۔ صدر اوبامہ نے قوم کو صرف تبدیلی کا نعرہ دیا ۔
کلیو لینڈ میں انتخابی مہم کے دوران اپنے حامیوں سے خطاب میں مٹ رومنی نے صدر اوبامہ کی معاشی اور سیاسی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جو صدر بن کر ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ کر دیں گے ۔ مٹ رومنی نے مزید کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ حقیقی تبدیلی کیا ہوتی ہے ۔
اس موقع پر مٹ رومنی کی اہلیہ نے کا کہنا تھا کہ وہ ان کے شوہر کبھی ناکام نہیں ہوئے ۔ مٹ رومنی نے اس موقع پر مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکی عوام ان کے حق میں ووٹ دیں گے اور منگل کو ان کی جیت کا جشن منائیں گے۔