5 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:17
امریکہ:طوفان زدہ علاقوں میں بحالی کا کام سست روی کا شکار
اے آر وائی - امریکہ میں صدارتی انتخابات کی گرمی عروج پر ہے تو سینڈی طوفان سے متاثرہ کئی علاقوں میں بحالی کا کام سست روی کا شکار ہے۔
امریکہ میں سینڈی طوفان نے ایسی تباہی جس کی تاریخ نہیں ملتی ۔ کئی دن گزرنے کے بعد بھی شمالی مشرقی علاقوں میں تباہی کے آثار مٹائے نہیں جاسکے ، ایک طرف سردی کا آغاز ہوچکا ہے تو دوسری طرف تباہ شدہ علاقوں میں بحالی کا کام انتہائی سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ معمولات زندگی مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی۔
اب بھی نیویارک کے بہت سے علاقے ایسے ہیں جہاں تباہ شدہ گھروں کو ٹھیک نہیں کیا جاسکا ۔ نیوریارک کے ایک شہر ی کا کہنا ہے کہ اسُ کا گھر بار مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے ، اُس نے ایسی تباہی اب تک صرف ٹی وی پر ہی دیکھی تھی۔
متاثرہ ریاستوں میں اب بھی لوگوں کے لئے پیٹرول کا حصول بہت مشکل ہے۔ لوگوں کو پیٹرول کے لئے لمبی لائنوں میں لگ کر انتظار کرنا پڑرہا ہے ۔ جبکہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کئی متاثرہ علاقوں کے لوگ سخت پریشان ہیں کیونکہ سردی مزید بڑھنے سے اُن کے لیے گھروں رہنا بہت مشکل ہو جائے گا۔